Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا: مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافہ

Now Reading:

خیبرپختونخوا: مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافہ
خیبرپختونخوا: مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا: مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافہ

پشاور: وزیر خزانہ آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا۔

 خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کی جب کہ اس دوران وزیرخزانہ آفتاب عالم نے مالی سال 2024-25 کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی ایوان میں موجود تھے، وزیرخزانہ آفتاب عالم نے بتایا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے ہیں اور کل اخراجات 1654ارب روپے ہیں جب کہ بجٹ 100 ارب روپے سرپلس ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت کو وفاق سے ایک ہزار 212 ارب سے زائد ملنے کا امکان ہے، وفاقی ٹیکس محصولات محاصل 902 ارب 50 کروڑ ملنے کی توقع ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک فیصد کی مد میں 108 ارب 44 کروڑ ملنے کا امکان ہے۔

صوبائی حکومت کو پن بجلی خالص منافع کی مد میں 33 ارب 9 کروڑ ملیں گے، پن بجلی بقایاجات کی مد میں 78 ارب 21 کروڑ ملیں گے جب کہ صوبائی حکومت 93 ارب 50 کروڑ اپنے وسائل سے اکھٹے کرے گی۔

Advertisement

ٹیکسیشن کی مد میں صوبائی حکومت نے 63 ارب 18 کروڑ کا ہدف مقرر کیا ہے، ضم اضلاع کیلئے 259 ارب 91 کروڑ ملنے کی توقع ہے جب کہ وفاق سے ضم اضلاع کیلئے 72 ارب 60 کروڑ ملیں گے۔

اضافی گرانٹ کی مد میں وفاق سے 55 ارب ملنے کی توقع ہے، ضم اضلاع کے لئے 76 ارب کا ترقیاتی فنڈ وفاق سے ملنے کا امکان ہے جب کہ بے گھر افراد کی مد میں 17 ارب وفاق سے ملنے کی توقع ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ صوبائی حکومت آئندہ برس تنخواہوں، پینشن اور گرانٹ کی مد میں 1 ہزار 237 ارب سے زائد خرچ کرے گی۔

صوبائی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 246 ارب، تحصیل ملازمین کی تنخواہوں میں 263 ارب خرچ ہوں گے، پینشن کی مد میں 162 ارب 40 کروڑ سے زائد خرچ ہوں گے۔ جاری اخراجات کی مد میں 264 ارب 70 کروڑ خرچ کیے جائیں گے۔

ایم ٹی آئی اسپتالوں کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 26 ارب 97 کروڑ خرچ کیے جائیں گے، ایم ٹی آئی اسپتالوں کے اخراجات کیلئے 28 ارب 68 کروڑ خرچ ہوں گے۔ ضم اضلاع میں تنخواہوں، پینشن اور جاری اخراجات پر 144 ارب 62 کروڑ خرچ ہوں گے۔

Advertisement

صحت سہولت کارڈ

صحت سہولت کارڈ کیلئے 34 ارب مختص کیے گئے ہیں، صحت سہولت کارڈ میں 28 ارب بندوبستی اضلاع، 6 ارب قبائلی اضلاع کے لئے ہوں گے جب کہ 10 ارب 97 کروڑ ادویات کی خریداری کیلئے مختص ہیں۔

گندم، طلبہ اور بی آر ٹی کے لیے سبسڈی

بجٹ دستاویز کے مطابق 26 ارب 70 کروڑ گندم کی سبسڈی کیلئے مختص ہیں، طلبہ کو مفت کتب کی فراہمی کیلئے 9 ارب مختص کیے گئے ہیں جب کہ بی آر ٹی کی سبسڈی کیلئے 3 ارب مختص ہیں۔

ریلیف اقدامات

ریلیف اقدامات کیلئے ڈھائی ارب مختص کیے گئے ہیں، پناہ گاہوں کیلئے 90 کروڑ، احساس روزگار، نوجوان پروگرام، ہنر پروگرام کیلئے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ پروگرام کے تحت 1 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

Advertisement

احساس اپنا پروگرام کیلئے 3 ارب مختص کیے گئے ہیں جب کہ 5 ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ سی آر بی سی پروجیکٹ کیلئے 10 ارب مختص کیے گئے ہیں، 3 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔

چار بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

نجی شعبے کے تعاون سے 4 بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دیر موٹر وے، ڈی آئی خان موٹر وے، بنوں لنک روڈ اور ہکلہ یارک موٹر وے شامل ہیں۔

تعلیم اور صحت

بجٹ میں تعلیم کیلئے 362 ارب 68 کروڑ اور صحت کیلئے 232 ارب مختص کیے گئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں ایئر ایمبولنس سروس کا آغاز کیا جائے گا، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا جنوبی اضلاع میں سیٹلائٹ مرکز قائم کیا جائے گا۔

امن و امان

Advertisement

امن و امان کیلئے 140 ارب 62 کروڑ مختص کیے گئے ہیں جب کہ سماجی بہبود کیلئے 8 ارب 11 کروڑ مختص ہیں، صنعت و حرفت کیلئے 7 ارب 53 کروڑ مختص ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹیشنری پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد
حکومت نے سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان کردیا
کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرنے والوں کے لئے بڑی خبر
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پھر اضافہ
100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان
گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر