Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی

Now Reading:

افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
افغانستان

افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی

امریکی ادارہ برائے سلامتی (یو ایس آئی پی)  نے افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی موجودگی اور خطے پر اس کے اثرات کے حوالے سے یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) نے رپورٹ شائع کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس کے اثرات خطے میں موجود دوسرے ممالک کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  افغان طالبان کو بار ہا تنبیہ  کیے جانے کے باوجود انہوں نے دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات منقطع نہیں کیے۔ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی جانب سے مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ہتھیار، اسلحہٰ اور خفیہ ٹھکانوں جیسی سہولیات بھی میسر ہیں۔ یہ دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف خطے بلکہ افغانستان میں بھی سلامتی کی صورتحال کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔

Advertisement

یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس کی رپورٹ میں افغان طالبان کو خطے میں دہشتگردی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیش کی گئی مختلف تجاویز کے مطابق  دہشتگرد حملوں کو روکنے کے لیے فوجی اور انٹیلی جنس آپریشنز کو بڑھانا اور پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس پر افغان طالبان کو سخت اقداما ت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

رپورٹ میں افغان طالبان کو پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجود گی اور ان کو دی جانے والی سہولیات پر بین الاقوامی سطح پر بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں جس کے حوالے سے افغان طالبان کو سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن کو برقرار رکھا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلپائن میں غیر قانونی آف شور جوا کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
یمن میں بحری جہاز پر حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی
مکہ مکرمہ میں موجود حاجیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی
نیٹو نے روس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ فوج تیار کر لی
سوڈان، خانہ جنگی میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے ڈرونز استعمال کرنے کا الزام
بیونس آئرس، متنازع معاشی اصلاحات کے خلاف عوام اور پولیس میں جھڑپیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر