Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم کو سپورٹ کریں، یہ ورلڈکپ جیت کرآئیں گے، چیئرمین پی سی بی

Now Reading:

قومی ٹیم کو سپورٹ کریں، یہ ورلڈکپ جیت کرآئیں گے، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قوم سے اپیل کہ ہے کہ وہ قومی ٹیم کو ایک ماہ تک تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔

دورہ انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، سیریز کے دو میچ بارش کے نذر ہوچکے ہیں جب کہ ایک میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

لندن میں موجود قومی ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان ہاؤس برطانیہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ میئر لندن صادق خان اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم پر تنقید نہ کریں بلکہ اپنی ٹیم کا ساتھ دیں۔

Advertisement

محسن نقوی نے عوام سے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ قومی ٹیم چار ہفتے بعد فائنل میں ہوگی، آنے والا مہینہ بہت اہم ہے، اس میں اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ یہ ورلڈکپ جیت جائے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 8 مرحلہ، انگلینڈ نے سپر پاور امریکہ کو باآسانی زیر کر لیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
شامی سے شادی کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل آگیا
ثانیہ مرزا کس سے شادی کرنے جارہی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
مچل اسٹارک نے ورلڈکپ کی تاریخ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر