Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج سے یکم جون کے دوران گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

Now Reading:

آج سے یکم جون کے دوران گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع
بارش

آج سے یکم جون کے دوران گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

آج سے  یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک  کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق  این ڈی ایم اے  کی جانب سے  آج سے  یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث   متعلقہ اداروں کو  محتاط رہنے کاالرٹ جاری کر دیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس دوران  مٹی کے تودے  بالائی علاقوں میں سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو متاثر کرسکتے ہیں۔ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

این ڈی ایم اے نے متوقع سیلاب و لینڈسلائیڈ سے نمٹنے  کے لیے مقامی محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے  اور  ضلعی انتظامیہ کو کچے گھروں سے مکینوں کا بروقت انخلاء کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آندھی و جھکڑ سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو نقصان  پہنچنے کا اندیشہ ہے۔   بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر  ميں پناہ لینے سے گریز کریں۔

Advertisement

ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، لہذا احتیاط کریں۔  کاشتکار موسمی صورتحال کے مطابق  فصل کے معمولات تشکیل دیں۔

این ڈی ایم اے نے  ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر سیاحوں  و مسافروں کو  پہاڑی علاقوں کے سفر ميں احتیاط  برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  سفر سے قبل مقامی انتظاميہ سے موسم اور راستوں کی معلومات ضرور حاصل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عوام دشمن سندھ بجٹ مسترد کرتے ہیں، جماعت اسلامی
وزیراعظم شہبازشریف کا صنعت اور برآمدات میں اضافے کے لئے تاریخی قدم
پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی نویں کھیپ غزہ روانہ
سیف سٹی کراچی کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص
بجٹ برنس فرینڈلی نہیں، مسترد کرتے ہیں؛ عاطف اکرام شیخ
اپوزیشن نے سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر