Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ میں سیاست آگئی ہے، سابق صدر آئی سی سی ظہیر عباس

Now Reading:

کرکٹ میں سیاست آگئی ہے، سابق صدر آئی سی سی ظہیر عباس

بول نیوز کے پروگرام ’تبدیلی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آئی سی سی ظہیر عباس نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست آ گئی ہے۔

بول نیوز کے معروف پروگرام ’تبدیلی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایشین بریڈ مین لیجنڈ بیٹسمین اور سابق صدر آئی سی سی ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ہمیں انگلینڈ کےخلاف جیتنا چاہیے۔

ایشین بریڈ مین نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب پرفارمنس اچھی نہیں تھی توٹیم سے نکالا بھی گیا تھا، جب دوبارہ اچھی بیٹنگ کر کے دکھائی توٹیم میں شامل کیا گیا۔

ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے اور امید ہے کھلاڑی اچھا کھیلیں گے، ہمارا اسکور کم ازکم 200 رنز ہونا چاہیے، ملک کیلئے کھیلنا عزت کی بات ہے۔

سابق صدر آئی سی سی نے کہا کہ ہمیں فارن کوچز رکھنے کا کیا فائدہ ملا؟ اگر فارن کوچز رکھنے سے میچزجیت رہے ہوں توکوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کو کوچ رکھنا چاہیے، پاکستانی کوچ ملک کو جتوانے کیلئے محنت کرے گا، اپنا کوچ محب وطن ہوگا مگر یہاں کوچ رکھنے پر بھی سیاست کی جاتی ہے۔

ایشین بریڈ مین کا کہنا تھا کہ محسن حسن نے اچھا کام کیا ان کو موقع ملنا چاہیے، ہم اپنے لوگوں پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں، جو کرکٹ سمجھتا ہے اسی کو چیئرمین ہونا چاہیے۔

ظہیر عباس کے مطابق بہت سے کرکٹرز بے حد غریب ہیں، یہاں کے لوگوں کو کوئی بڑا عہدہ نہیں دیا جاتا، کرکٹرز کو نوکری نہیں ملے گی تو وہ کیا کریں گے، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل ٹی ٹوئنٹی کا دور ہے، کم اوور کے میچ میں نام نہیں کمایا جا سکتا، قومی ٹیم میں کپتان کےعلاوہ کون بڑاکھلاڑی ہے؟ مجھے پوری امید ہے کہ کپتان ورلڈ کپ دلائے گا۔

ظہیر عباس نے کہا کہ کرکٹ سے حاصل پیسہ ضائع نہیں ہونا چاہیے، غیر ضروری عہدے ٹیم مینجمنٹ میں نہیں ہونے چاہئیں، کرکٹ سے حاصل پیسے سےغریب کرکٹرز کی مدد کرنی چاہیے۔

سابق صدر آئی سی سی ظہیر عباس نے مزید کہا کہ ہم اسپورٹس میں زوال کا شکار ہیں، کرکٹ میں سیاست آگئی ہے ہم نے کرکٹ کو انجوائے کیا ہے، مجھے کسی بھی عہدے کی کوئی آفر نہیں دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی گورننگ باڈی میں کرکٹرز کو لائے، مدثر نذر
ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 8 مرحلہ، انگلینڈ نے سپر پاور امریکہ کو باآسانی زیر کر لیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
شامی سے شادی کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل آگیا
ثانیہ مرزا کس سے شادی کرنے جارہی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر