Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین عدالت کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے، اعظم نذیر تارڑ

Now Reading:

توہین عدالت کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون

توہین عدالت کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے، اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے، ہمیں اپنے ادارے کی عزت و توقیرکے لیے آئینی حدود کودیکھناچاہیے۔ توہین عدالت کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو چیف جسٹس کے ساتھ ہوا ہمیں وہ بھی نہیں بھولنا چاہیے، اپنے کہے ہوئے ہر ایک لفظ کا ذمہ دارہوں، اس آئین کے خالق پاکستان کے عوام ہے۔ مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہاگیا اقتدارکی خاطر کیا کیاکررہے ہیں۔ ہم سینیٹ کا سیشن نہ بلاتے تو شاید غداری کے زمرے میں آجاتے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رؤف حسن کے بیان کے مطابق ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ ایس پی حسن جہانگیری کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، رؤف حسن پرحملے کے حوالے سے اسپیشل ٹیم بنا دی گئی ہے، رؤف حسن کے ساتھ پہلے بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا، ہمیں اس بات کا افسوس ہے، ہر شہری کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس شواہد اکٹھا کر رہی ہے، ایسے واقعات پر بہت افسوس ہوتا ہے ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے، رؤف حسن پر حملے کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، سی سی ٹی وی کے ذریعے فرانزک کروائی جارہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رؤف حسن کے پاس کوئی ثبوت ہوں تو فراہم کریں، سیاست اگر اچھی نیت کے ساتھ کریں تو خدمت ہے،  چیف جسٹس ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، دل کے مطابق فیصلے کرنے کو کوئی آئین اجازت نہیں دیتا، پارلیمان سپریم ادارہ ہے، ہمیں اپنے ادارے کی عزت و توقیرکے لیے آئینی حدود کودیکھناچاہیے۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ ایوان کے ہرممبر کی بھی عزت ہے، توہین عدالت کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے، ہمیں رواداری کے ساتھ چلنا چاہیے، اس ایوان کا ہر رکن معززہے اسکو بھی فلاں کا ایجنٹ نہ کہا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنرسندھ کاسانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
شرجیل میمن کی ہدایات پر اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف کارروائیاں جاری
نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فی صد ٹیکس کی منظوری
پی این ایس بابر کی پاک ترک بحریہ مشترکہ مشق میں شرکت
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور چینل رابطے جاری
وزیراعظم کی قطر کے امیر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر