Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم

چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان چین جے سی سی اجلاس پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بریفنگ دی۔چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیےتمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے  کہا کہ چینی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں بی ٹوبی انتظام کے تحت صنعتیں لگانےکی ترغیب دی اور چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی دعوت دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک 2 سے متعلق بھرپور تیاری کررہے ہیں، آنے والے دورہ چین کا محور سی پیک 2 اور معاشی تعلقات کا مزید فروغ ہوگا، چین نے جس طرح 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سی پیک کےاگلے مرحلےکے لیے ہمیں اپنی افرادی قوت کو بہترین تکنیکی و فنی تربیت دینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی مہارت سےفائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔

وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کوپاکستان میں الیکڑک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی بھی دعوت دی ۔

وزیراعظم نے اجلاس میں چینی کمپنیوں کے تمام تر مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پولیس کی جرائم کے خلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں، وزیر داخلہ سندھ
مخصوص نشستوں سے متعلق ارکان کے حلف نامے نشانہ تھا، چھاپہ بہانا تھا، عمر ایوب
برادر ملک متحدہ عرب امارات کا پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے ایک اور احسن اقدام
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کی خاموشی سے حاضری لگانے کا راز فاش کر دیا
عزمِ استحکام آپریشن کو متنازع بنانا مافیا کی چال ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی ضروری ہے، کنٹریکٹس پبلک کئے جائیں؛ عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر