Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب

Now Reading:

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب
آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس کل جاتی امراء میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ معاشی ٹیم وزیر اعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی جب کہ وزیراعظم حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ میں اقدامات کے احکامات دیں گے جب کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور وزیر پاور اویس لغاری شرکت کریں گے۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہ وزیرتجارت جام کمال اوروزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ شرکت کریں گے جب کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر