Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہلی چلو مارچ کو 100 دن مکمل، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار

Now Reading:

دہلی چلو مارچ کو 100 دن مکمل، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار
دہلی چلو مارچ

دہلی چلو مارچ کو 100 دن مکمل، مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار

 بھارت میں کسانوں کے ’دہلی چلو مارچ‘ کو 100 دن مکمل ہوگئے لیکن  مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دہلی چلو مارچ 100 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے ۔

مودی سرکار نے کسانوں کو احتجاج سے روکنے اور ان پر دباوٴ ڈالنے کی ناکام کوششیں کیں ۔21 مئی کو لدھیانہ میں ایک ریلی کے دوران سمیوکت کسان مورچہ کی جانب سے مودی کا بائیکاٹ کرکے کالے جھنڈے لہرا کر بی جے پی کو سزا دینے کی کال دی گئی تھی ۔

کسان زرعی ترقی کے لیے کم از کم سپورٹ پرائس کی قانونی ضمانت چاہتے ہیں جس کے تحت کسان بنیادی اشیاء ضرورت کم قیمت پر خرید سکیں ۔

مودی کی جانب سے کبھی کسانوں کے ویزے منسوخ کیے گئے تو کبھی تشدد کے ذریعے کسانوں کو ہراساں کیا گیا ۔

Advertisement

مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو بہانہ بنا کر بھارت کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔

احتجاجی مظاہرین نے اس کیس کو سپریم کورٹ میں بھی اٹھایا مگر وہاں سے بھی متاثرین کو انصاف نہ مل سکا ۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس سوریہ کانت نے یہ کہہ کر کیس خارج کر دیا کہ محض اخباری رپورٹس کی بنیاد پر درخواست دائر نہیں کی جا سکتی ۔

کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے رہنما سرون سنگھ پانڈے نے کہا کہ مرکزی حکومت ہمیں پر امن احتجاج سے روک رہی ہے ، مرکزی حکومت پنجاب اور ہریانہ کی سرحدوں پر دہلی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی مودی سرکار کی کسانوں سے متعلق جارحیت کا پول کھول دیا۔

دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق کسانوں کو بغیر کسی وجہ کے قومی دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنا، ان کے ملک کے اندر آزادانہ طور پر سفر کرنے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔نام نہاد جمہوریت مودی کے کھوکھلے دعووٴں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بھارتی حکومت اپنے کسان طبقے کو کچلنے میں مصروف ہے اور ان کے آزادی حق رائے کے آئینی حق کے خلاف ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی پاکستانی عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
عرفات کے دن ایک ارب لیٹر ریکارڈ پانی فراہم کیا گیا
میدان عرفات میں پاکستانی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش
حماس کا اسرائیلی ٹینک پر حملہ، 8 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا 
غزہ میں غذائی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا، اقوام متحدہ
غیر قانونی حج کرانے پر 25 افراد کے خلاف جرمانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر