
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر فارمولا طے پا گیا
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر فارمولا طے پا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن12، پی ٹی آئی کو9 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی، پیپلزپارٹی کو7، جے یوآئی کوایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملےگی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کو2، ق لیگ اوربی اے پی کو1-1 کمیٹی کی سربراہی ملےگی، قومی اسمبلی میں خالی نشستوں کی وجہ سے 3 قائمہ کمیٹیاں خالی رہیں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس پارٹی کونشستیں ملیں گی، کمیٹی کی سربراہی بھی اسی جماعت کو ملے گی، حکومت پی اے سی کی سربراہی بھی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامند ہو گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی اے سی کیلئے 3 ناموں میں سے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News