Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد اور مارگلہ میں لگنے والی آگ کا نوٹس

Now Reading:

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد اور مارگلہ میں لگنے والی آگ کا نوٹس

اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن میں 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک ہی دن میں 15 مقامات پر ہونے والی آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور آتشزدگی کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آتشزدگی کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام  آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور کہا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی۔ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک روز میں 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل سے فرار قیدیوں میں سے ایک اور مفرور نے خود گرفتاری دے دی
سندھ کا بجٹ 2025-26 پیش؛ تنخواہوں اور تعلیم کے بجٹ میں بڑا اضافہ
وزیر اعظم کی ہدایت؛ ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین کی بحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع
صدر مملکت کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت؛ عالمی برادری فوری اقدامات کرے، وزیراعظم
اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر