Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ

Now Reading:

اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کمیٹی کاپہلااجلاس منعقد ہوا جس میں اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی معاشی صورتحال پہلے سے بہترہے، ملکی معاشی ترقی، روزگارکی فراہمی کے مشن پرکام کررہے ہیں، کاروباروسرمایہ کاری کیلئے نجی شعبے کوسہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سےملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، مہنگائی میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کے اقدامات کررہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان پالیسیوں پراعتمادکی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ میں کاروباری برادری کومزیدسہولیات فراہم کریں گے، ٹیکس شرح کم کرکے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کریں گے، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہےہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کسانوں کومعیاری بیج اوروقت پرکھادفراہم کریں گے، زرعی پیداوارکوضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹی صنعت کوفروغ دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
کراچی: سائٹ ایریا کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی
جے یو آئی رہنما کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
کمشنر کراچی کے حکم پر دفعہ 144 پر عملدرآمد شروع
عیدِ قرباں کے دوسرے روز بھی آلائشیں اٹھانے کا کام جاری
عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن؛ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر