Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچ کر دیا گیا

Now Reading:

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچ کر دیا گیا
پاکستان کا مواصلاتی سیارہ

کمیونی کیشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا (فائل)

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون خلا میں لانچ کردیا گیا۔ سپارکو کا پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے شی چانگ لانچ سینٹر سے خلا میں چھوڑا گیا

شی چانگ خلائی مرکز میں سیٹلائٹ لانچ کی تیاریاں مکمل کی گئیں۔ ایم ایم ون سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون 15 برس تک کام کرے گا۔ پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ پاک سیٹ ون ایم ایم رواں برس اگست میں سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔ اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں۔

Advertisement

پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، اس کی ڈیزائن لائف 15 سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوجائے گی۔ پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے، پی آر ایس ایس ون 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر بھی لانچ کیا ہے۔ پاکستان ملٹی مشن سیٹلائٹ ایم ایم ون سپارکو اور چائنہ گریٹ وال انڈسٹری نے مل کر تیار کیا ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم ون جیو سٹیشنری سیٹلائٹ ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم ون جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی پرمبنی ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کی مواصلاتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم ون پر موجود ایچ ٹی ایس ٹیکنالوجی ملک کے طول و عرض میں مواصلاتی سہولیات فراہم کرے گی۔ پاکستان اپنا SBAS سسٹم شروع کرنے والا دنیا کا 11 واں ملک ہوگا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 بج کر 12 منٹ پر لانچ کیا جائے گا۔ چین کا لانگ مارچ راکٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کو خلا میں لے کر جائے گا۔ پاک سیٹ ایم ایم ون کے کنٹرول اسٹیشنز لاہور اور کراچی میں موجود ہیں۔

Advertisement

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان، بحر ہند، مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ کے بعض علاقوں کو بھی کوریج فراہم کرے گا۔ پاک سیٹ ایم ایم ون کی کمیت 5ہزار کلوگرام ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم 8 جون کو اپنے مقررہ مدار میں پہنچے گا۔ پاک سیٹ ایم ایم ون کم و بیش 9 روز کے سفر کے بعد اپنے مدار میں پہنچے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے، رؤف حسن
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کرتا ہوں، حنیف عباسی
افواج پاکستان متحد اکائی ہیں، وزیر اعظم
پاک فوج کے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ میں ادا کردی گئیں
سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
پنجاب کاقرضہ گندم کی مدمیں صفر ہو جائے گا، عظمٰی بخاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر