Advertisement

بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں

بول نیوز نے رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کر لیں

حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 10 ماہ میں 353 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے۔

بول نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے تحت 940 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے508 ارب روپے جاری کیے گئے، وفاقی وزارتوں، ڈویژنزکےترقیاتی منصوبوں پر 254 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے۔

موصول دستاویزمیں بتایا گیا کہ این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر10 ماہ میں 57 ارب 70 کروڑروپے زیادہ خرچ کئے۔ این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں پر 38 ارب 80 کروڑروپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر52ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے، صوبوں، جی بی، اے جے کے کے ترقیاتی منصوبوں پر55 ارب روپے سے زیادہ اخراجات ہوئے۔

کابینہ ڈویژن کے منصوبوں پر10 ماہ میں43ارب 56 کروڑروپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 24 ارب سے زیادہ خرچ ہوئے، وزارت مکانات وتعمیرات کے منصوبوں پر13ارب 45 کروڑروپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version