Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد

Now Reading:

آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
آئی سی سی

آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلی سطح کے سیکیورٹی وفد  کی سینٹرل پولیس آفس  لاہور آمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر کی قیادت میں آئے وفد میں  کئی سینئر افسران شامل تھے جن میں  آئی سی سی سے کرنل اعظم خان، پی سی بی سے کرنل خالد محمود اور عثمان واہلہ شامل تھے۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت سمیت  کئی سینئر افسران موقع پر موجود تھے ۔

وفد کو پنجاب میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے سیکیورٹی انتظامات  کے بارے  میں آگاہ کیا گیا۔

آئی سی سی کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر نے کہا کہ  پنجاب پولیس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

ڈیوڈ مسکر نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کے لیے پنجاب پولیس کے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہیں۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان   انور نے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی افسران کو سینٹرل پولیس آفس کے ڈیش بورڈ پر سیکیورٹی صورتحال و اقدامات  کے بارے  میں آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ   غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔  کرکٹ ٹیموں کے تحفظ  کے لیے ایئرپورٹس، ہوٹلز، اسٹیڈیمز اور روٹس سمیت تمام مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جاتی ہے۔

ڈاکٹر عثمان   انور نے کہا کہ    تمام میچز  کے لیے قبل از وقت انتظامات، ٹیم روٹس،ا سٹیڈیم کی حفاظت سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   ایگزیکٹو پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ، ڈولفن، پیرو، اینٹی رائٹ سمیت تمام یونٹس کے اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے جاتے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے آئی سی سی وفد کے سیکیورٹی سربراہ کو پنجاب پولیس کی طرف سے سووینئر بھی پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشفق الرحیم کی ریکارڈ ساز اننگز، گلکرسٹ اور یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں شامل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پرومو میں جے شاہ کی بار بار تشہیر پر شدید تنقید
سندھ حکومت نے باکسر عالیہ سومرو کو 46.5 لاکھ روپے چیک دے دیا
آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں متعارف کرادیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر