
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے جب کہ بارش کے باعث کھلاڑی انڈور ٹریننگ میں حصہ لے رہی ہیں۔
کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 مئی کو کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
واضح ہے کہ انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News