Advertisement

وزیر اعظم کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم

وزیر اعظم کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم  شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم  شہباز شریف  نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم  ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے  ٹیلیفونک رابطہ کرکے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔

پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی  جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا ہے۔

وزیر اعظم نے سفیر کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے، بروقت معلومات ، زخمی طلباء کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اوروطن  واپس آنے کے خواش مند زخمی طلباء کی فوری واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت کرغزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version