لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ خوشی کی بات ہے مریم نواز کو فالو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہو رہی ہے جب کہ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پاس نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کا وسیع ترین حکومتی معاملات کا تجربہ ہے، مریم نواز پنجاب میں جو بھی پروجیکٹ لاؤنچ کرتی ہیں تو باقی صوبے بھی ان کو فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان ہے جس صوبے کے پاس تنخواہوں دینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ اب ہمیں مشورے دیں گے، بانی پی ٹی ائی کا صحت کارڈ ’’فراڈ کارڈ‘‘ تھا اور اس ’’فراڈ کارڈ‘‘ میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے، بیرسٹر سیف اپنی قابلیت اور مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبرپختونخواہ میں دکھائیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اپنے وزیراعلیٰ کو عقل اور شعور بھی دیں، اگر عقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلیٰ کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کر دیتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News