Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد؛ جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کےاجرا کامعاملہ؛ غیرقانونی اداروں کے 3مالکان گرفتار

Now Reading:

اسلام آباد؛ جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کےاجرا کامعاملہ؛ غیرقانونی اداروں کے 3مالکان گرفتار
ایف آئی اے

اسلام آباد؛ جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کےاجرا کامعاملہ؛ غیرقانونی اداروں کے 3مالکان گرفتار

اسلام آباد میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کے اجراکے معاملے میں ایف آئی اے نے غیرقانونی اداروں کے3مالکان کوگرفتارکرلیا۔

اسلام آباد میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کےاجراکے معاملے پرایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائیاں، جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل ڈگریوں کے اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق غیرقانونی اداروں کے 3 مالکان کوگرفتارکرلیاگیا، ماڈرن انسٹی ٹیوٹ آف انفورمیٹکس میں کارروائی کی گئی، جوہرانسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آبادمیں کارروائی کی گئی اورانٹرنیشنل کالج آف ایجوکیشن کے نام سے بنائے گئے اداروں میں کارروائی کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مارکارروائیوں میں مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کےمالکان کوگرفتارکرلیاگیا۔ گرفتارملزمان میں ذیشان زاہد، عمر فاروق اوراحسن الدین شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کوراولپنڈی اوراسلام آباد سے گرفتارکیاگیا، ملزمان نے شہریوں کوجعلی ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ، کارڈزجاری کیے، ملزمان جعلی اورغیررجسٹرڈ تعلیمی ادارےچلارہےتھے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ میں جعلی ڈپلومہ، ڈگریاں جاری کرنےمیں ملوث تھے، ملزمان مختلف اخبارات، سوشل میڈیا پرداخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ جعلی ڈگریاں، سرٹیفکیٹ، ڈپلومے بنانے والے آلات برآمد کر لیے گئے، ملزمان سے جعلی مہریں، ڈپلومہ اسٹیکرز، لیٹرہیڈز بھی برآمد کیے گئے۔ ملزمان سےایمبوزڈمشین بھی برآمدکرلی گئی۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ڈائریکٹراسلام آباد زون کی جانب سے ٹیم کی کاوشوں کوسراہا گیا۔ غیرقانونی اداروں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عوام دشمن سندھ بجٹ مسترد کرتے ہیں، جماعت اسلامی
وزیراعظم شہبازشریف کا صنعت اور برآمدات میں اضافے کے لئے تاریخی قدم
پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی نویں کھیپ غزہ روانہ
سیف سٹی کراچی کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص
بجٹ برنس فرینڈلی نہیں، مسترد کرتے ہیں؛ عاطف اکرام شیخ
اپوزیشن نے سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر