Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج قومی فوج کے بجائے ہندو سینا بن گئی

Now Reading:

بھارتی فوج قومی فوج کے بجائے ہندو سینا بن گئی
بھارتی فوج قومی فوج کے بجائے ہندو سینا بن گئی

بھارتی فوج قومی فوج کے بجائے ہندو سینا بن گئی

بھارت کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے بھی ہندوتوا کی زبان بولنے لگے۔

 مصنوعی ذہانت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں بھارتی آرمی چیف کو دیو مالائی مہا بھارت کی جنگوں کی یاد ستانے لگی۔

 بھارتی آرمی چیف لڑاکا طیاروں، ٹینکوں اور اسپیس ویپنز کے دور میں رہتے ہوئے بھی مہا بھارت کی فکشن سے متاثرہ جنگی حکمت عملی سے متاثر ہوگئے۔

 ناکارہ تیجس اور کھٹارہ ارجن ٹینک بنانے والی بھارتی فوج مہا بھارت، وید پرانا اور ارتھ شاستر جیسے قدیم صحیفوں کی افسانوی دنیا میں جانے کو تیار ہے۔

مودی سرکار نے بھارت کو مکمل طور پر ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کے لیے گزشتہ برس پراجیکٹ ’’ادھ بھوو‘‘ کا آغاز کیا تھا۔

Advertisement

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے مودی سرکار کی چاپلوسی میں پراجیکٹ ادھ بھوو کے گن گانے لگے ہیں۔

جنرل پانڈے کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مہا بھارت کی افسانوی دنیا میں لڑی جانے والی جنگوں کی حکمت عملی سے دور جدید میں مستفید ہونے کی خواہاں ہے، بھارتی فوج نے مہا بھارت میں جنگوں کی حکمت عملی کو سٹریٹیجک پالیسی کی بہترین مثال قرار دیا۔

بھارتی آرمی چیف کے مطابق مہا بھارت کے ساتھ موریہ، گپتا اور مراٹھا ادوار سے حاصل ہونے والے سبق بھارت کی عسکری دانش کا حصہ ہیں۔

بھارتی آرمی چیف تھنک ٹینک سے خطاب میں برصغیر کی تاریخ سے ہزار سالہ مسلم دور حکومت گول کرگئے، بھارتی آرمی چیف علاءالدین خلجی، فیروز شاہ تغلق، ظہیر الدین بابر اور ٹیپو سلطان جیسے مسلم حکمرانوں کو بھول گئے۔

 پروجیکٹ ادھ بھوو کے تحت بھارتی فوج وید، پرانا، اپ نشد اور ارتھ شاستر سے حاصل ہونے والے علم پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

ہندوتوا ماہرین کے مطابق بھارت طویل عرصے سے مغربی عسکری نظریات اور ڈاکٹرائن کے تحت کام کر رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی تاریخ کے مطابق سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھے۔

Advertisement

 بھارتی ماہرین بھارتی فوج کے نزدیک چانکیہ کوٹلیہ کی ارتھ شاستر آج بھی قابل تقلید ہے، بھارتی بحریہ نے بھی 2 سال پہلے اپنے پرچم کو ہندو توا کے رنگ میں رنگا تھا۔

بھارتی بحریہ نے بظاہر نو آبادیاتی دور کی نشانیاں مٹائی لیکن مسلم دشمنی کے لیے بدنام شیوا جی مرہٹہ کی شاہی انگوٹھی سے متاثرہ ڈیزائن کو پرچم کا حصہ بنایا تھا۔

بھارتی وزارت دفاع برطانوی دور میں رکھے گئے کنٹونمنٹس اور ملٹری اسٹیشن کے نام بھی دیو مالائی ہندو دیوی دیوتاؤں اور ہندو ہیروز پر رکھنے کی مہم چلا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا
امریکا کیلئے پاکستان اور بھارت سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، میتھیو ملر
سعودی عرب سے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آ گئی
رومانیہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھیجے گا
اسپین جانے والے 68 تارکین وطن کو کروز شپ نے بچا لیا
سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکی عازمین حج میں تحائف تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر