Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا۔ رپورٹ کے حوالے سے کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنےکی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرحادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد منظورکی گئی۔

وفاقی کابینہ کوفیض آباددھرناانکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کواٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

اٹارنی جنرل نے فیض آبادد ھرنا کمیشن رپورٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے تحقیقاتی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔

وفاقی کابینہ کے مطابق انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمزآف ریفرنس کے مطابق کام نہیں کیا، رپورٹ کے حوالے سے کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنےکی ہدایت کی گئی۔ خصوصی کمیٹی رپورٹ پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Advertisement

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پولیس ایکوپمنٹس آلات کوڈیوٹی اورٹیکس سےاستثنیٰ دینے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق آلات پرفیڈرل ایکسائزایکٹ2005کے تحت فیڈرل ایکسائزڈیوٹی لاگوہوگی۔ مستقبل میں اس طرح کےتمام عطیات، گرانٹس ٹیکس سےمستثنیٰ ہوں گی۔

وفاقی کابینہ نے 3 پاکستانی ملزمان کی حوالگی پربرطانیہ سے یادداشتوں پردستخط کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ کونیشنل لائیواسٹاک بریڈنگ پالیسی 2022 پیش کی گئی۔

کابینہ کے اعلامیے کے مطابق پالیسی پرنجی شعبے سے مشاورت کے بعد اسے دوبارہ کابینہ کوپیش کیا جائے، نیشنل اینیمل ہیلتھ ایکٹ پر قانون سازی، ویلفیئراینڈویٹرنری پبلک ہیلتھ ایکٹ2024پرقانون سازی کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کمیٹی اس کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اسلام آباد وگردونواح کے لیے ایک اعلیٰ معیارکے سلاٹرہاؤس تعمیرکرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں منصوبے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

Advertisement

وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے لیے این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان بھجوانےکی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے یو آئی رہنما کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
کمشنر کراچی کے حکم پر دفعہ 144 پر عملدرآمد شروع
عیدِ قرباں کے دوسرے روز بھی آلائشیں اٹھانے کا کام جاری
عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن؛ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیراعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر