حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی جسے وزیر اعظم شہباز شریف نے منظور کر لیا ہے۔
اوگرا کی سمری کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کم ہونے کے بعد نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 دنوں تک کے لیے ہو گا۔
گندم، آٹے، گھی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کے بعد شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News