Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری

Now Reading:

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری
کراچی والوں کے لیے خوشخبری، 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری

کراچی: سندھ کابینہ نے کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کا بینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری

اجلاس کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت ان بسوں کا کرایہ دیتی رہے گی، 8 سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے ان بسوں کا 6 ماہ کا کرایہ 412.5 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ اگلے 7 سالوں کے لیے 825 ملین روپے ہر سال دیتی رہے گی، اس وقت یہ 50  بسیں 3 روٹس پر چل رہی ہیں۔

علاوہ ازیں اجلاس مین خصوصی افراد کی زمین کی الاٹمنٹ، الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن میں مراعات دینا اور ایف بی آر کے ویلیوئیشن ٹیبل ایڈاپٹ کرنا شامل تھے۔

کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارش پر کابینہ نے 228 پرائمری اساتذہ کی اسامیاں اوباوڑو کیلئے کریئیٹ کردیں، ان 228 نئی اسامیوں میں 178 میل اور 50 فیمیل کے لئے ہیں۔

سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 9.6 بلین روپے کی منظوری

سندھ کابینہ نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 9.6 بلین روپے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو بلڈرز اپنا ملبہ سڑکوں کے ساتھ ڈمپ کرے گا اس کے اٹھانے کی رقم علاقے کا ایس ایس پی ادا کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ملبہ یا کچرا سڑکوں کے ساتھ نہیں پھینکے، سندھ کابینہ نے ولیج اسکرنڈ کھوسو کا 2 کلومیٹر روڈ بنانے کیلئے 60.9 ملین کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

بورڈ آف انویسٹمنٹ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ بزنس ون اسٹاپ ون شاپ (ایس باس) متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا، سندھ بزنس ون اسٹاپ ون شاپ انویسٹمینٹ کے لئے ایک بہترین پلان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ای-لائسنگ پورٹل لانے کیلئے قوانین میں ترمیم کریں گے، ایس باس کے ذریعہ آن لائن ایپلیکیشن، ای پیمنٹ، ایپلیکشن ٹریکنگ، ایس ایم ایس / ای میل نوٹیفکیشن اور ای سرٹیفکیٹ کی سہولت ہوگی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت کے بورڈ آف انویسٹمنٹ نے ایس باس سسٹم بنایا ہے، ایس باس ایک وقت میں 16 مختلف محکموں کا مشترکہ سسٹم ہوگا۔ سندھ میں 48 محکمے ہیں اور جلد دیگر ڈپارٹمینٹ بھی میں شامل کیے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ ان محکموں میں فوڈ، ہیلتھ، انوائرمینٹ، ایجوکیشن، انڈنسٹریز، لیبر، ایکسائیز، انرجی۔ ریونیو، زراعت، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو سرمایہ کاری لانے کیلئے ایس باس اہم سنگ میل ثابت ہوگا جب کہ سندھ کابینہ نے ایس باس سسٹم کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

الیکٹرک وہیکلز کی فیس میں رعایت کی منظوری

سندھ کابینہ نے الیکٹرک وہیکلز کی فیس میں رعایت کی منظوری دے دی ہے، وزیر ایکسائز شرجیل میمن کی سفارش پر کابینہ نے ای وہیکلز نان کمرشل کیلئے 1000 روپے، موٹر وہیکلز ٹیکس 500 روپے، 2000 سی سی لگژری ای وہیکلز کی 5000 روپے، الیکٹرک موٹر سائیکل 500 روپے اور لیٹ رجسٹریشن کا جرمانہ 1000 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
’عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 68 لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی‘
قازقستان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ٹیموں کو شاباش
عوام کی جانب سے کوئی شکایات آئے تو فوری ازالہ کیا جائے، سعید غنی کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر