بچوں کو یہ نہیں سکھایا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کرو، مریم نواز
مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے، پتھرنہیں دیے، بچوں کو یہ نہیں سکھایا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کرو۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چیف منسٹراسکل پروگرام کا آغازکردیا ہے، اس پروگرام کو ایک ماہ کے قلیل وقت میں مکمل کیا، 1000 بچوں میں سے 400 لڑکیاں اور600 لڑکے شامل ہیں۔
مریم نوازنے بتایا کہ خوشی ہے اس پروگرام میں بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، یہ پروگرام 100 فیصد فری ہے، جب آپ کورس پروگرام وقت کے مطابق کروائیں گے تو جاب ملے گی، کوشش ہوگی پروگرام مکمل ہونے سے پہلے ہی بچوں کوروزگارمل جائے۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ چاہتے ہیں بچوں کوبہترین ٹیکنکل تعلیم میسرآئے، بچوں کی تعلیم کے لیے بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا ہے، مسلم لیگ ن نے کبھی بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے، پتھرنہیں دیے، بچوں کو یہ نہیں سکھایا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کرو۔ ہم نے اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیز بنائیں۔
مریم نوازنے کہا کہ طلبا کے لیے موٹرسائیکلزپروگرام بھی جلد شروع کرنے والے ہیں، پروگرام کے تحت 4000 بچوں کو تربیت دی جائے گی، 9 مئی کوجناح ہاؤس لاہورجانا ہوا، جناح ہاؤس کو دیکھ کر دل خون کے آنسورورہاتھا، ہم نے بچوں کو چلادو،ماردوکی تربیت نہیں سکھانا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
