Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتی رپورٹ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج

Now Reading:

عدالتی رپورٹ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج

عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹی فکیشن لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام پیمرا کی پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی، پی ایف یو جے نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

سکھر کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرسٹرعبدالغفار خان نے آئینی درخواست دائر کی، آئینی درخواست میں پیمرا، وفاقی حکومت اور سیکریٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار بیرسٹرعبدالغفار خان کا کہنا تھا کہ پیمرا کا کورٹ رپورٹنگ کے حوالے سے 21 مئی کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، پیمرا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

اس سے قبل پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے صدور عقیل افضل اور فیاض محمود نے نوٹیفکیشن کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی۔

Advertisement

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں بھی اسی طرح کی دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں نے پیمرا نوٹیفیکشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اسی طرح کا مؤقف اپنایا تھا اور پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے زیر سماعت عدالتی مقدمات سے متعلق خبر یا ٹکرز چلانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیراعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
’عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 68 لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی‘
قازقستان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ٹیموں کو شاباش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر