Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان

Now Reading:

نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان
نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان

نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے لئے 11 کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر کاغذات نامزدگی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے حاصل کئے گئے ہیں۔

تمام کاغذات نامزدگی کل صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع کروائیں جائیں گے جب کہ پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذات نامزدگی جاری کرے گا۔

پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثناء اللہ کر رہے ہیں جب کہ دیگر اراکین میں اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی کے صدر کے عہدے کے الیکشن میں حصہ لینے کے امیدوار آج صبح 9 سے شام 5 بجے تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کل صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع کروائیں جاسکیں گے۔

مسلم لیگ ن کے الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی صدر کے عہدے کے الیکشن کے لئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل دوپہر 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان ہوگی جب کہ کل سہہ پہر 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا مسلم لیگ ن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کل کی جنرل کونسل کے اجلاس کا ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترامیم بھی منظور کروائی جائیں گی۔

ایجنڈہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں صدر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا، کشمیر اور فلسطین سمیت مختلف معاملات پر قرادادیں منظور کی جائیں گی۔

ایجنڈہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قائم مقام صدر شہباز شریف اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ نومنتخب صدر بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچے کے ڈاکوؤں کا کراچی میں گروپ بناکر وارداتیں کرنے کا انکشاف
پنجاب کی پہلی وزیر اعلیٰ تاریخی ٹیکس فری بجٹ دینے جا رہی ہے، عظمی بخاری
سندھ کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ ٹیکس فری رکھنے کا فیصلہ
شیخ رشید نے نئے بجٹ کو غریب دشمن قرار دے دیا
ٹیکس نیٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہے، زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس ہوگا، وزیر خزانہ
وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر