Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری

Now Reading:

اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں پر اینٹی اسٹیٹ بیانیہ پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور متعلقہ سیکرٹریز و حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جب کہ بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمود کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں پامکو اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کے ساتھ سیٹلمنٹ، 12 رکنی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لئے اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام، پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کا قیام، پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت کمپنی اور دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کی منظور دی گئی۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد کی تعیناتی، پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی منظور دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی کا کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ
احسن اقبال کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے اہم اجلاس
کراچی میں گرمی کی شدت، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا
کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ اموات کی شرح میں اضافہ
پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ
پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا، بیرسٹرگوہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر