اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر سے رینجرز واپس طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں پرتشدد مظاہروں اور کشیدہ صورت حال کے بعد رینجرز کو طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر سے رینجرز واپس طلب کرلی ہے۔
آصف علی زرداری آج شام ایوان صدر میں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News