Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کو نیٹی جیٹی پل کے متبادل برج بنانے کی تجویز

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کو نیٹی جیٹی پل کے متبادل برج بنانے کی تجویز
وزیر اعلیٰ سندھ کو نیٹی جیٹی پل کے متبادل برج بنانے کی تجویز

وزیر اعلیٰ سندھ کو نیٹی جیٹی پل کے متبادل برج بنانے کی تجویز

کراچی: ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نیٹی جیٹی پل کے متبادل برج بنانے کی تجویز دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف شیخ، فیاض میگون، مہمن خان، آصف سخی اور دیگر شریک تھے۔

ملاقات میں صوبائی وزیر جام اکرام دھاریجو، وزیر محنت شاہد تھیم، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری رحیم شیخ، سیکرٹری صنعت، چیئرمین ایس آر بی آصف میمن اور دیگر شریک تھے۔

ایف پی سی سی آئی کے ارکان نے مراد علی شاہ کو تیسری بار وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایف پی سی سی آئی کے ارکان نے نیٹی جیٹی پل کے متبادل برج بنانے کی بھی تجویز دی۔

ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ نیٹی جیٹی پل بندرگاہ سے شہر اور اہم شاہراہوں سے جوڑتا ہے جب کہ اس وقت ایف پی سی سی آئی اور دیگر تاجر تنظیمیں بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار رہا ہے، صنعتی علاقوں سمیت شہر کے انفراسٹرکچر کو وزیراعلیٰ نے تعمیر کروایا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے ارکان نے اسٹریٹ کرائم اور تجاوزات کو کنٹرول کرنے کی بات کی جس پر وزیر محنت شاہد تھیم نے کہا کہ لیبر کے مسائل سے متعلق صنعت کاروں سے رابطہ بڑھائیں۔

صوبائی وزیر جام اکرام دھاریجو کہتے ہیں کہ کراچی اور لاڑکانہ میں نئے صنعتی زونز قائم ہورہا ہے جب کہ سکھر سائٹ کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے مسائل ہیں لیکن سندھ حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے، ابھی اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے اور مزید کم کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سیف سٹی منصوبہ لگارہی ہے جس پر کام تیز ہو رہا ہے، سندھ حکومت نے قبضہ مافیا پر زیرو ٹولرینس کی ہوئی ہے جب کہ ڈی آئی جی کی سطح کے افسران کو صنعت کاروں اور پولیس کے درمیان کوآرڈینیشن کے لئے مقرر کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ ہم کراچی کو رنگ روڈ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ملیر ایکسپریس وے کو بندرگاہ سے بھی جوڑیں گے تاکہ نیٹی جیٹی پل پر دباؤ کم ہوسکے جب کہ سندھ حکومت این ایچ اے سے منظوری کے بعد لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کا آغاز کریں گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کا ٹول این ایچ لے گا لیکن ہم ان کی دیکھ بھال ضرور کریں گے، کسٹم ہاؤس پر پارکنگ کے مسائل حل کریں گے۔

اسٹریٹ کرائم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے پراسیکیوشن مضبوط کررہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کے عادی مجرموں کو مانیٹر کرنے کا سسٹم بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مزید کہتے ہیں کہ دھابیجی میں صنعتی پلاٹوں کو قسطوں پر دینے کےلئے جائزہ لیں گے، ایس بی سی اے کی جانب سے بلڈنگ پلان روکنے کیلئے آباد سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جب کہ انسداد تجاوزات پولیس کا کام سرکاری زمینوں کو واگزار کرانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم عاشورحضرت امام حسینؓ کی میدان کربلا میں شہادت کی یادتازہ کرتاہے، صدر مملکت
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
محرم الحرام جلوس: وزیراعلیٰ سندھ کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیر اعظم کی مسقط میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
ڈیرہ اسماعیل؛ دیہی ہیلتھ سینٹر پر حملے میں شہید جوانوں کی نماز جناز ادا
امام حسینؓ کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر