Advertisement
Advertisement
Advertisement

قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم
شہبازشریف

قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انصاف کافیصلہ صرف میرٹ کی بنیادپرہوتاہے۔ خلوص اورمیرٹ کومدنظررکھ کرہم سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے۔ 

لاہور میں ایف بی آر افسران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایف بی آرافسران نے ملک کی ترقی وخوشحالی کےلیے خدمات انجام دیں، ایف بی آرافسران کی خدمات بے مثال ہیں.

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ٹیکس کلیکشن اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے، قرضوں کی ادائیگوں کا حجم سب جانتے ہیں۔ جومحصولات چاہئیں وہ کرپشن اور فراڈ کی نذر ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کےپاس جاتےہیں، خراب کارکردگی والے افسران کو اب موقع نہیں دیا جائےگا، انصاف کافیصلہ صرف میرٹ کی بنیادپرہوتاہے۔ خلوص اورمیرٹ کومدنظررکھ کرہم سیاہ اور سفیدکو الگ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ذمے واجب الادا قرض سے سب واقف ہیں، ہمیں محصولات بڑھاکراپنے ریونیومیں اضافہ کرنا ہے،  بہترین کارکردگی دکھانے والےافسران کوسراہاجائےگا، جزا اور سزا سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں، 2700ارب کے محصولات کی ریکوری کےلیے قانون بن چکا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کودنیامیں کھویاہوامقام دوبارہ دلوائیں گے، ٹریبونل ممبرزکام کریں گےتوعزت دیں گے ورنہ گھرجائیں کافی پئیں، قابل افسران کومعقول تنخواہیں دی جائیں گی، 2700ارب روپےکےٹیکس کیسزاپیلٹ کورٹ، ٹریبونلزمیں زیرالتواہیں۔

انھوں مذید خطاب میں کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس کا جوسسٹم شروع کیا گیاہےبہترین ہے، ٹریک اینڈٹریس جیسےسسٹم لگاناقوم کی خدمت ہے ایسے ملک چلتے ہیں، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنےکی ضرورت ہے، ٹیکس چوری ہورہا ہے توکہا جارہا ہے مشینیں لگا لیں۔ جوچورہیں ان کوہی کہاجارہاہےآپ سب کچھ خودٹھیک کرلیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہرجگہ سے ہوں گی لیکن انہیں ٹھیک کرنےکی ضرورت ہے، باتوں سےکچھ نہیں ہوگا عملی میدان میں اقدامات کرنا ہونگے، بھرپورلگن سےکام کریں گے توبہت آگےجائیں گے، محنت کرینگے توہندوستان کیاہندوستان کے باپ کوبھی پیچھےچھوڑدینگے۔

وزیراعظم کی میزبانی میں ایف بی آر افسران کے اعزازمیں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ خامیوں کی نشاندہی کرلی گئی، بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں، اللہ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مذید کہا کہ ٹیکسز سے ہی ملک چلتے ہیں، سب مل کرملک کو آگے بڑھانےمیں کرداراداکریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیوکلیئر انرجی پائیدار توانائی کا بہترین حل فراہم کرتی ہے، چیئر مین پی اے ای سی
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری
پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاندگرہن ہوگا، محکمہ موسمیات
آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پہلی قسط کی منظوری کا امکان
12 ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسحاق ڈار
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر