Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ

Now Reading:

افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ
افغانستان

افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ

افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق 17 مئی 2024 کو افغانستان کے صوبہ بامیان میں دہشت گردوں نے تین ہسپانوی سیاحوں اور تین افغان شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسلامی ریاست خراسان (آئی ایس کے پی)  نے غیر ملکی سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

او آئی سی کی جانب سے حادثے کی شدید مذمت اور  تمام ذمہ داران کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ  ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات مکمل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Advertisement

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کو افغانستان سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

ایران کی جانب سے بھی ہسپانوی سیاحوں پر دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت سامنے آئی ہے۔

افغان سرزمین پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باعث افغان طالبان کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے بھی افغان سرزمین سے بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باعث اپنے ملک سے غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغان سرزمین پر پنپنے والی دہشتگرد تنظیمیں اب طالبان حکومت  کے لیے بھی بڑا خطرہ بن چکی ہیں جن میں (آئی ایس کے پی)  سرفہرست ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے 29 افغان دہشتگردوں کو مختلف آپریشنز میں جہنم واصل کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔

Advertisement

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے ایک بار پھر طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں کارروائیوں سے روکیں۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا طالبان رجیم افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوپائے گی یا افغانستان خطے میں دہشتگردی پھیلانے کا ذریعہ بنتا رہے  گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی کابینہ نے یو این ایجنسی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا
ڈونلڈ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں، کاملا ہیرس
برطانیہ کاروشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ
امریکی صدر جو بائیڈن کورونا سے صحتیابی کے بعد آج وائٹ ہاؤس واپس آجائیں گے
ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 20 افراد ہلاک
جھوٹی خبر پھیلانے پر غیر ملکی خاتون صحافی کو سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر