Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد

Now Reading:

آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد

آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد

راولپنڈی: آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس جے کیمبل کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس جے کیمبل راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل اینگس کیمبل 13 ویں پاکستان آسٹریلیا راؤنڈ برائے دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کے لئے پاکستان میں ہیں، جنرل اینگس کیمبل 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ کے 10 ویں دور میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملاقات کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی صورت حال اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر بات چیت ہوئی جب کہ دونوں جانب سے سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دیںے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آسٹریلوی جنرل نے پاکستانی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا اور جنرل اینگس کیمبل نے علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، جنرل اینگس جے کیمبل کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے ’’گارڈ آف آنر‘‘ بھی پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی
ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچےکے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدرآصف زرداری
دو دن میں کراچی سے 19 افراد کی لاشیں برآمد
آپریشن ہوگا اور ڈنکے کی چوٹ پر ہوگا، فیصل واوڈا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور
سوات واقعے کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر