Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیارہ ’پاک سیٹ ایم ایم ون آر‘ کل لانچ کیا جائے گا

Now Reading:

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیارہ ’پاک سیٹ ایم ایم ون آر‘ کل لانچ کیا جائے گا

سپارکو کا نیا مواصلاتی سیارہ ’پاک سیٹ ایم ایم ون آر‘ کل چین کےلانچ سینٹر سے خلا میں چھوڑا جائے گا۔

مواصلاتی سیارے پاک سیٹ ایم ایم ون آر کی لانچنگ سپارکو کے دفاتر میں بڑی اسکرینز پردکھائی جائے گی، ایم ایم ون آر سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایئرو اسپیس کے اشتراک سے بنایا گیا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون آر 15 برس تک کام کرے گا، پاک سیٹ ایم ایم ون آر سیٹلائٹ ٹی وی نشریات کے علاوہ سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔

پاک سیٹ ون ایم ایم آر سیٹلائٹ رواں برس اگست میں سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون آر سیٹلائٹ کے اے بینڈ 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

Advertisement

اس وقت پاکستان کے 2 کمیونی کیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں، پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، اس کی ڈیزائن لائف 15 سال تھی جو 2026 میں مکمل ہو جائے گی۔

پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پی آر ایس ایس ون بھی خلا میں موجود ہے، جو 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر لانچ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جن کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے وہ نمبرپلیٹ پر سیاست کررہے ہیں، شرجیل میمن
پنجاب کے شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے
علی پور: مدرسے کے 2 اساتذہ کی 4 کم عمر طلباء سے بدفعلی کا انکشاف
چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ؛ آئی ایم ایف کو شدید تحفظات، حکومت نظرثانی پر مجبور
حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق
کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر