Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلزار امام شمبے کی قومی دھارے میں شمولیت کا ایک سال مکمل

Now Reading:

گلزار امام شمبے کی قومی دھارے میں شمولیت کا ایک سال مکمل
گلزار امام شمبے

گلزار امام شمبے

سابقہ علیحدگی پسند گلزار امام شمبے کی قومی دھارے میں شمولیت کے ایک سال مکمل ہونے پر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مارخور آڈیٹوریئم میں 23 مئی 2024 کو خصوصی سیمینار کا انعقاد ہوا، تقریب کا عنوان، “بلوچستان میں امن و استحکام کی جانب سفر “ تھا۔

سیمینار میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پینلسٹ میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو، ایم پی اے ظہور بلیدی، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ، سابق ایم این اے اور وزیر زبیدہ جلال، سابق عسکریت پسند سرفراز بنگلزئی اور سابق عسکریت پسند گلزار امام شنبے شامل تھے۔

Advertisement

مہمانوں میں ایم پی ایز مینا مجید، پرنس آغا عمر، راحیلہ حمید درانی، زرک مندوخیل، رحمت صالح، زرین مگسی، اور سابق ایم پی اے ثناء بلوچ اور مہجبین شیران شامل تھے۔

سیمینار میں شہزادہ ذوالفقار، بشریٰ قمر، عاصم خان، سلیم شاہد، اور سید علی شاہ جیسے صحافیوں کے ساتھ ساتھ سینیٹر کامران مرتضیٰ سمیت ڈپٹی اٹارنی جنرل رؤف عطا، اور وکلا طیبہ کاکڑ اور نرگس سمالانی بھی شریک ہوئے۔

سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبوں کی نمائندگی میں کوئٹہ آن لائن کے ضیا خان، ماہر تعلیم رحیمہ جلال، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت، اور IDSP کوئٹہ کی بانی قرۃ العین بختیاری نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران تفصیلی ڈسکشن پینل کا اہتمام کیا گیا تھا، جب کہ تقریب کا مقصد بلوچستان میں امن اور مفاہمت کا فروخت اور ہتھیار پھینکنے والے عسکریت پسندوں کو سیاسی سٹیک ہولڈرز اور نوجوان رہنماؤں کے ساتھ اکٹھا کرنا تھا۔

Advertisement

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہناتھا کہ کثیر الجہت نقطہ نظر کو سمجھا جائے، بلوچستان کے پرامن مستقبل کے لیے روڈ میپ بنانے پر توجہ دی جائے، مختلف گروہوں میں مکالمے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے افہام و تفہیم کو فروغ دیا جائے۔

شرکاء نے کہا کہ امن اور مفاہمت کے لیے قابل عمل حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے، اور امن کے عمل میں نوجوانوں کے کردار اور ان کی شمولیت کو اجاگر کیا جائے۔

تقریب میں ہتھیار پھینکنے والے عسکریت پسندوں کی روئداد، مفاہمت کے سیاسی راستوں، تبدیلی کے سفر میں نوجوانوں کے کردار، اور امن کے لیے مشترکہ روڈ میپ پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
گورنرسندھ کاسانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
شرجیل میمن کی ہدایات پر اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف کارروائیاں جاری
نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فی صد ٹیکس کی منظوری
پی این ایس بابر کی پاک ترک بحریہ مشترکہ مشق میں شرکت
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور چینل رابطے جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر