جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
منظوری صدرمملکت آصف زرداری کی جانب سے دی گئی۔ صدرمملکت نےمنظوری سپریم کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔
اطلاق جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ30جون2021سےہوگا۔ صدرمملکت نےنوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت دی۔
ہائیکورٹ جج کےعہدے سے ہٹانے کا لا اینڈ جسٹس ڈویژن کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی بھی منظوری دی گئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوسپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پرہٹایا گیا تھا۔
آرٹیکل 209 (6) کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کےعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ صدرنے وزارت قانون وانصاف کی تجاویزکی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News