Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری

Now Reading:

عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری

اسلام آباد: پیمرا نے عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری کردیں۔

پیمرا نے عدالت میں زیر سماعت معاملات پر تمام ٹی وی چینلز کو نئی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

پیمرا کے مطابق زیر سماعت معاملات پر پروگرام معلوماتی انداز میں نشر کیے جاسکتے ہیں، عدالت میں زیر سماعت معاملات کو معروضی طور پر ہینڈل کیا جائے گا۔

پیمرا نے ہدایت کی کہ ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جو عدالت، ٹربیونل یا کسی دوسرے عدالتی یا نیم عدالتی فورم کے فیصلے کو متاثر کرتا ہو۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ عدالت میں زیر سماعت معاملات صرف عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لئے نشر کیے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ زیر سماعت معاملے کی ممکنہ قسمت کے بارے میں تجاویز جو عدالت، ٹریبونل وغیرہ کی طرف سے طے شدہ فیصلہ کو متعصب کرتی ہو، نشر نہیں کیا جائے گا۔

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پروگراموں میں ایسی کوئی خبر یا مباحثہ نشر نہیں کیا جائے گا جس سے جاری انکوائریوں، تحقیقات یا ٹرائلز پر اثر انداز ہو۔

پیمرا نے مزید کہا کہ تمام ٹی وی چینلز کی جانب سے ایک غیر جانبدار مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی کی تشکیل بارے پیمرا کو اطلاع دی جائے گی جو ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنانے کی پابند ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی؛ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
نواز شریف کا پارٹی میں ڈسپلن قائم کرنے کا فیصلہ
مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے پر وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی
میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے، وزیر تعلیم
عوام کی سہولت کیلئے پنجاب کے تمام شہروں میں ماڈل بازار بنائیں گے، مریم نواز
پاکستان بارکونسل کے ممبران کا ایڈہاک جج کی تجویز سے لاتعلقی کا اظہار، پریس ریلیز جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر