Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے پاس ٹائم نہیں، سنگاکارا کا کوچنگ کی آفر پر بھارت کو جواب

Now Reading:

میرے پاس ٹائم نہیں، سنگاکارا کا کوچنگ کی آفر پر بھارت کو جواب

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کے بعد سری لنکا کے لیجنڈری بلے باز کمارا سنگاکارا نے بھی انکار کردیا۔

سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جواب دیا کہ ان کے پاس بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے وقت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوارن کمارا سنگاکارا سے سوال کیا گیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ بی سی سی آئی نے ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس فُل ٹائم کے لیے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے وقت ہے۔

خیال رہے کہ کمارا سنگاکارا آئی پی ایل فرنچائز راجھستان رائلز کے ساتھ کام کررہے ہیں، جو آئی پی ایل 2024 میں دوسرے ایلیمینٹیر میں سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں ایونٹ سے باہر ہوئی۔

خیال رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا۔

Advertisement

آسٹریلیا کے کامیاب ترین کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں بھارت کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ رکی پونٹنگ کے بعد زمبابوے کے سابق کھلاڑی اینڈی فلاور کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا تھا تاہم انہوں نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی نہیں لی۔

بعد ازاں  سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی کا بابر اعظم سے متعلق بڑا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کیخلاف آسان فتح
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست دے دی
آئرلینڈ اور امریکا کا میچ منسوخ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر
22ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
برائن لارا پاکستان کی بجائے امریکہ کے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے خواہشمند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر