Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ کا 3 جون سے بول انٹرٹینمنٹ پر آغاز

Now Reading:

نئے ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ کا 3 جون سے بول انٹرٹینمنٹ پر آغاز

بول انٹرٹینمنٹ اپنے ناظرین کے لیے نیا ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ لارہا ہے جو 3 جون سے ہر پیر تا منگل شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

بول انٹرٹینمنٹ اپنے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے نت نئے پروگرامز نشر کرتا رہتا ہے، تاہم اس بار عوام کا پسندیدہ چینل ایک نئے ڈرامہ سیریل کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ ایک سنجیدہ نوعیت کی کہانی ہے جو ایک ایسے باپ کے گرد گھومتی ہے جو ہر وقت اپنی بیٹیوں کی شادیوں کی وجہ سے پریشان رہتا ہے۔

ڈرامے میں باپ کا کردار ادا کرنے والا شخص اپنی ایک بیٹی کی شادی اپنی بہن یعنی اس بچی کی پھوپو کے بیٹے کے ساتھ کروادیتا ہے لیکن اس کی پھوپو انتہائی لالچی ہوتی ہے اور اس کی نظر اپنے بھائی کی جائیداد پر ہوتی ہے، جب کہ اس منظر سے گھر بیٹھی باقی بیٹیاں بھی پریشان رہتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘ کی پہلی قسط 3 جون 2024 بروز پیر شام 7 بجے  صرف بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگی، جب کہ یہ ڈرامہ ہر پیر اور منگل کی شب 7 بجے آن ایئر ہوگا۔

Advertisement

بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے اس ڈرامے میں پاکستان کے نامور اداکار وادکارائیں مختلف کرداروں میں دکھائیں دیں گے۔

ڈرامہ سیریل ’’میری شہزادیاں‘‘  ڈرامے میں عزیکا دانیال (عالیہ) کا کردار نبھائیں گے، جب کہ دیگر فنکاروں کے ڈرامے میں کرداروں کے نام درج ذیل ہیں۔

رضوان شیرازی (رضا)، رائما خان (غزالہ)، عمر شہزاد (عادل)، وہاج خان (شکیل ٹھیکدار)، وسیم عباس (ناواب احمد علی خان)، ندا خان (زرین)، کنول خان (شما)، میمونہ قدوس (تحسین)، فرحا نادر (گوہر)، اسمت اقبال (بیگم نواب)، انایا خان (بینش)

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اداکارہ سوناکشی سنہا اسلام قبول کرنے والی ہیں؟
نامور قوال امجد صابری کی 8 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس میں وقت برباد ہوتا ہے، ہانیہ عامر
معروف کالم نگار عبید اللہ بیگ کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 سال بیت گئے
یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے
اداکارہ مومنہ اقبال کے والد چل بسے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر