Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ابتدائی طور پر اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ ہی فائنل کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ٹیم متوازن ہے، تجربہ کاراورنوجوان کرکٹرزشامل ہیں، حارث رؤف فٹ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کا کرداربہت اہم ہوگا، جب کہ عباس آفریدی، صائم ایوب، عثمان خان، اعظم خان، ابراراحمد پہلی بارٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گے۔

15 رکنی اسکواڈ:

بابراعظم مسلسل تیسرے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان آج دن میں کیا جانا تھا تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے عمل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی گئی تھی، اس پر تمام سلیکٹرزمتفق نہیں تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھیجنے کی کل 25 مئی آخری تاریخ ہے اور پاکستان کے پاس کل تک کا وقت تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ اے میں شامل ہے، جب کہ گروپ اے کی دیگر ٹیموں میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اورامریکہ ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا، جب کہ پاکستان اورکینیڈا 11 جون کو مدمقابل ہوں گے، اور 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈکےخلاف کھیلےگا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم نے فلوریڈا میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرلی
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے بمشکل آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، عماد وسیم
ڈیوڈ ویزا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر