Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

این سی سی پی ایل نے این سی اسمارٹ سی کے او پورٹل متعارف کروادیا

Now Reading:

این سی سی پی ایل نے این سی اسمارٹ سی کے او پورٹل متعارف کروادیا
این سی سی پی ایل نے این سی اسمارٹ سی کے او پورٹل متعارف کروادیا

این سی سی پی ایل نے این سی اسمارٹ سی کے او پورٹل متعارف کروادیا

سیکیورٹی مارکیٹ میں اکاؤنٹ اوپننگ کے حوالے سے این سی سی پی ایل نے این سی سی اسمارٹ سی کے او پورٹل متعارف کروادیا۔

این سی اسمارٹ سی کے او پورٹل کے تحت انویسٹرز باآسانی اکاؤنٹ اوپننگ میں کے وائے سی کا عمل مکمل کر پائیں گے۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اکاؤنٹ اوپننگ میں آسانی اور انویسٹر کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے انویسٹرز اپنا کے وائی سی کا عمل گھر بیٹھے باآسانی کرسکیں گے۔

اسمارٹ سی کے او پورٹل کا ڈیزائن جدید اورمنفرد ہے، جو سرمایہ کاروں کو ضروری بنیادی تصدیقات (نادرا، بایومیٹرک، آئی بی اے این اور موبائل نمبر) اور دستاویزات کو آسان مراحل کے ذریعے مکمل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، تاکہ ایک ہموار اور موثر آن بورڈنگ عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس طریقہ کار سے نہ صرف سرمایہ کاروں کی سہولت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بروکرز کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ انہیں پورٹل کے ذریعے تصدیق شدہ بنیادی معلومات کے ساتھ دستاویزات ملتی ہیں جو روایتی عمل کے مقابلے میں زیادہ موثر ہیں۔

این سی سی پی ایل کے سی ای او محمد لقمان نے کہا ’’این سی اسمارٹ سی کے او پورٹل سرمایہ کاروں کو اپنے اکاؤنٹ کھولنے کے سفر کو موثر طریقے سے کنٹرول کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اسمارٹ سی کے او پورٹل 24 گھنٹے کام کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق اس کے فوائد تک رسائی حاصل کرسکیں، یوں ایک متحرک اور موثر آن بورڈنگ ماحول کو فروغ دیتا ہے‘‘۔

Advertisement

این سی سی پی ایل کے سی او او عمران احمد خان کے مطابق اسمارٹ سی کے او پورٹل کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنائے گا جب کہ آپریشنز کو بھی ہموار کرے گا۔ پورٹل کے ذریعے صارفین اپنے آن بورڈنگ عمل کو فوری طور پر شروع کرسکتے ہیں جس سے ایک ہموار اور بغیر کسی پریشانی کے سفر کو یقینی بنایا جاسکے گا‘‘۔

این سی سی پی ایل کے سی آئی او شفیق احمد نے کہا ’’پورٹل کی صارف دوست انٹرفیس کسٹمر کے تجربے کو بہتر بناتی ہے۔ اس کا منفرد ڈیزائن اور اندرونی خصوصیات صارفین کو بڑھتی ہوئی فعالیت اور کارکردگی فراہم کرتے ہیں جس سے اکاؤنٹ کھولنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے، رؤف حسن
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کرتا ہوں، حنیف عباسی
افواج پاکستان متحد اکائی ہیں، وزیر اعظم
پاک فوج کے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ میں ادا کردی گئیں
سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
پنجاب کاقرضہ گندم کی مدمیں صفر ہو جائے گا، عظمٰی بخاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر