Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی اور اعلیٰ حکام کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد منظور ہوئی۔

وفاقی کابینہ کو فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی، وفاقی کابینہ کواٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ کو اٹارنی جنرل کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی کابینہ نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کے مطابق کام نہیں کیا۔ کابینہ نے رپورٹ کے حوالے سے کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ خصوصی کمیٹی رپورٹ پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Advertisement

وفاقی کابینہ نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ گوئینگ ڈونگ، چین کی جانب سے بلوچستان پولیس کو عطیہ کئے جانے والے پولیس ایکوپمینٹس آلات کو ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کے تین ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کو نیشنل لائیو اسٹاک بریڈنگ پالیسی 2022 پیش کی گئی جس پر کابینہ نے ہدایت دی کہ پالیسی پر نجی شعبے سے مشاورت کے بعد اسے دوبارہ کابینہ کو پیشِ کیا جائے۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل اینیمل ہیلتھ، ویلفیئر اینڈ ویٹرنری پبلک ہیلتھ ایکٹ 2024 کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اسلام آباد اور گرد ونواح کے لئے ایک اعلیٰ معیار کے سلاٹر ہاؤس کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں منصوبے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لئے این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے کی بعد از وقوع منظوری دے دی۔ حکومت پاکستان اب تک 931 ٹن کا امدادی سامان 6 ہوائی اور 2 بحری جہازوں کے ذریعے فلسطین پہنچا چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے یو آئی رہنما کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
کمشنر کراچی کے حکم پر دفعہ 144 پر عملدرآمد شروع
عیدِ قرباں کے دوسرے روز بھی آلائشیں اٹھانے کا کام جاری
عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن؛ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیراعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر