پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب منعقد کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک نیوی واراسٹاف کالج آمد پر کمانڈنٹ ایئرایڈمرل اظہرمحمود نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے بھی خطاب کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے بطور جنگی تیاری کے کردار کو سراہا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کے جنگ اورامن میں کردارکی تعریف کی اور کہا کہ پاک نیوی قوم کی توقعات اور ملک کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کی تاریخ لازوال قربانیوں سےبھری پڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
