Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف

Now Reading:

کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرغستان میں طلباوطالبات ایئرپورٹ پرپھنسے ہیں، طلباوطالبات ٹکٹ کیلئے پھررہے ہیں اور والدین تاحال پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوےبھی جھوٹےثابت ہوئے، خیبرپختونخوا کے طلبا وطالبات نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی ہے، ڈی جی انفارمیشن کا بیٹا اپنا ٹکٹ لے کر پہنچ گیا ہے، ڈی جی انفارمیشن کابھتیجاتاحال ایئرپورٹ پرپھنساہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ والدین نے حکومت سے خصوصی طیارے بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، طلبا معمول کی پروازوں سےلائے جارہےہیں، معمول کی پروازوں سےلائےجانےکی وجہ سے مشکلات ہیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ 10 ہزار طلبا کو معمول کی پروازوں سے لانا تشویشناک ہے، تقریباً3ہزارطلباخیبرپختونخواسےتعلق رکھتےہیں، اسحاق ڈارکیلئےخصوصی پروازکابندوبست ہےلیکن طلباکیلئےنہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواکےطلباوطالبات کےاخراجات کیلئےصوبائی حکومت تیارہے، وفاقی حکومت اس سلسلےمیں سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کےالیکٹرک نے کراچی والوں کا جینا مشکل کردیا
عوام دشمن سندھ بجٹ مسترد کرتے ہیں، جماعت اسلامی
وزیراعظم شہبازشریف کا صنعت اور برآمدات میں اضافے کے لئے تاریخی قدم
پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی نویں کھیپ غزہ روانہ
سیف سٹی کراچی کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص
بجٹ برنس فرینڈلی نہیں، مسترد کرتے ہیں؛ عاطف اکرام شیخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر