Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمریٹس کی فلائٹ لینڈنگ سے قبل پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی

Now Reading:

ایمریٹس کی فلائٹ لینڈنگ سے قبل پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی

دبئی سے ممبئی جانے والے ایمریٹس کی فلائٹ عین لینڈنگ سے قبل پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی۔

دبئی سے ممبئی جانے والا ایمریٹس کا بوئنگ 777 طیارہ زمین سے تقریبا 300 میٹر کی دوری پر پرندوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 36 پرندے ہلاک ہو گئے، لیکن طیارہ بحفاظت ممبئی ایئرپورٹ پر اترنے میں کامیاب رہا۔

ایمریٹس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی اور تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے میں طیارے کو جزوی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 20 مئی کو دبئی جانے والی پرواز ای کے 509 منسوخ کردی گئی ہے۔

ایمریٹس نے کہا کہ دبئی کی ایئرلائن اس معاملے میں بھارتی حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرواز ای کے 509 کے تمام مسافروں اور عملے کو رات بھر ٹھہرایا گیا اور تمام مسافروں کے لئے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلپائن میں غیر قانونی آف شور جوا کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
یمن میں بحری جہاز پر حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی
مکہ مکرمہ میں موجود حاجیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی
نیٹو نے روس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ فوج تیار کر لی
سوڈان، خانہ جنگی میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے ڈرونز استعمال کرنے کا الزام
بیونس آئرس، متنازع معاشی اصلاحات کے خلاف عوام اور پولیس میں جھڑپیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر