تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار، 26 افراد جاں بحق
صوبہ بلوچستان میں تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ واشک کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 26 افراد جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا جائے گا جبکہ لاشیں سول اسپتال بسیمہ میں شناخت کے لیے رکھی گئی ہیں۔
حادثے کی شکار مسافر بس ارباز کمپنی کی ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
