ملکی معیشت کی ناسازگاری کے باعث حکومت آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو سالوں کے دوران حکومت کی جانب سے کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 18سو ارب روپے آئی پی پیز کو ادائیگیاں کی گئیں۔
حکومت کی جانب سے 53 آئی پی پیز کودو سالوں میں 1824ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔
حکومت نے مالی سال 2021-22 میں 730 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔مالی سال 2022-23 میں آئی پی پیز کو 1093 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔
حکومت کی جانب سے واپڈا ہائیڈل کو 93 ارب اور 72ارب کی ادائیگی کی گئیں اور چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی کو 177ارب کی ادائیگی کی گئی۔
ہوانینگ شنڈونگ کو 157 ارب روپے ،لکی الیکٹرک پاور کمپنی کو 50ارب روپے جبکہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 کو 165 ارب 38کروڑ روپے کی دائیگی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News