Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی

Now Reading:

غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوجی

غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی

 حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اب تک غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے 10 فوجیوں نے خودکشی کرلی۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے کچھ نے غزہ میں عین حماس سے جھڑپ کے دوران اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔

خودکشی کرنے والوں میں جوانوں کے ساتھ ساتھ میجر اور لیفٹیننٹ کرنل تک کے افسران شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ نے فوجیوں کو ذہنی و نفسیاتی پر بری طرح متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر تیس اور چالیس کی عمر کے فوجیوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہے اور اسرائیلی فوج کےلیے یہ انتہائی غیر متوقع صورتحال ہے۔

 اسرائیلی فوج تاحال خودکشی کرنے والوں کے نام یا تفصیلات بتانے سے بھی گریزاں ہے۔

Advertisement

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں خودکشیوں کا رجحان کم عمر جوانوں میں ہوتا ہے جو زیرتربیت ہوتے ہیں یا سروس کے ابتدائی سال میں ہوتے ہیں لیکن اسرائیل میں خودکشی کرنے والے فوجیوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔

ان حالات کی روشنی میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان خودکشیوں کو بھی جنگ میں ہلاکت کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان خودکشیوں اور 7 اکتوبر کے واقعات کے درمیان اگرچہ کوئی باہمی تعلق نہیں ملا لیکن اہلخانہ  اور ساتھی فوجیوں نے یہی بتایا ہے کہ حماس کے حملے نے فوجیوں پر نفسیاتی اثرات مرتب کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان: امام بارگاہ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی، رائل عمان پولیس
ڈاکٹر نے کہا تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو سکتا ہوں، جو بائیڈن
اسرائیل کی غزہ کے ساتھ اب لبنان پر حملے کی دھمکی
بنگلہ دیش میں پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کیلئے سرگرم رہوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر کورونا میں مبتلا، انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر