Advertisement

روس کا خارکیف کی سپر مارکیٹ پر حملہ، دو افراد ہلاک

یوکرین کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے آج خارکیف کی سپر مارکیٹ پر حملہ کیا ہے جس میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شمالی شہر خرکیف میں روسی فورسز نے ایک سپر مارکیٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں شہر کے شمالی مضافات میں واقع ایپی کنٹر کے ہوم امپروومنٹ اسٹور میں آگ بھڑکتی دکھائی دے رہی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ حملے کے وقت 200 سے زائد افراد سپر مارکیٹ کے اندر موجود تھے۔

خارکیف کے میئر ایہور تیریخوف نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں اور بہت سے زخمی ہیں۔

Advertisement

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یہ خالص دہشت گردی ہے خارکیف پر حملہ روسی پاگل پن کا ایک اور مظہر ہے۔

صرف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جیسے پاگل لوگ ہی اس طرح لوگوں کو قتل اور دہشت زدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو اس طرح کے حملوں سے بچانے کے لئے اپنے اتحادیوں سے جدید فضائی دفاعی نظام کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version