Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے نہ کیا تو مسئلہ ہوسکتا ہے، علی امین گنڈاپور

Now Reading:

صوبے میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے نہ کیا تو مسئلہ ہوسکتا ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے نہ کیا گیا تو امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ کو لوڈشیڈنگ کی تازہ صورتحال اور ریکوریز سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ عیدالاضحیٰ میں بیشتر علاقوں میں 12 سے 18 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی گئی، یکم مئی سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف 81 مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ لاسز والے علاقوں سے ایک ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کر رہی، ریکوریاں ہونے کے باوجود بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، صورتحال میں بہتری نہ آئی توامن وامان کے سنگین مسائل جنم لینے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلمٹ نہ پہننے والے ہوجائیں ہوشیار !
9مئی کو غدر مچانے والے آج نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہے ہیں، وزیر اعظم
وزیراعلیٰ سندھ کا ایل بی او ڈی اسپائنل ڈرین کے اہم ریگیولیٹ کا افتتاح
بانی پی ٹی آئی کے اعترافِ جرم کے بعد سزا سنانی چاہیے، مریم اورنگزیب
پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ؛ فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع
محصولات تسلی بخش نہ ہونے پر منی بجٹ کے بارے میں سوچے جانے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر