میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کیا اورنالوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
میئر کراچی نے ضلع کورنگی کھڈی اسٹاپ 10 ہزار روڈ پر نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا، میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نہال ہسپتال ضلع کورنگی کالابورڈ پر نالے کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
بیرسٹرمرتضی وہاب نے ضلع ملیرمیں ریلوے کراسنگ کے قریب فلک ناز پوائنٹ پر نالے کی صفائی کا جائزہ لیا، کے ایم سی حکام نے انھیں بریفنگ دی۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ بارشوں سے قبل شہر کے تمام نالوں کی صفائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو بریفنگ دی گئی کہ نالوں کی چوکنگ کی بڑی وجہ پولیتھین بیگس ہیں۔ ہر نالے میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ بعض مقامات پر بڑے پتھر نالوں میں پڑے ہوئے ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال ترک کردیں۔ پلاسٹک کی تھیلیاں نہ صرف ماحول دشمن بلکہ نالوں کے چوک ہونے کا بھی باعث ہیں۔ ہم معاشرے کا اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News